کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد لعزیزعقیلی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو چوکس رہنا ہوگا،کام میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوا ر کو سیکرٹریز و کمشنرز کے اجلاس میں بارشوں کیلئے ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ہر ڈویژن میں ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ اورکمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئیچیف سیکر ٹری بلو چستان عبد لعزیزعقیلی نے کہا کہ سرکاری وسائل کا بہترین استعمال کر کے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جائے عوام کے ساتھ رابطہ مضبوط بنا کر مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اچھے کام کرنے والے آفیسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، کام میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو چوکس رہنا ہوگا۔
مشکل کی اس گھڑی میں سب کو چوکس رہنا ہوگا، عبد لعزیزعقیلی

ٹیگز:
عبد لعزیزعقیلی
