کراچی(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میر جمہوریت میر حاصل خان کی دوسری برسی کے حوالے سے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میر حاصل خان ایک بہت بڑے قومی لیڈر تھے،انہوں نے بلوچستان اور پاکستان کی سیاسی و قومی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا وہ بے لوث جدوجہد کرنے والے انسان تھے انہوں نے پوری زندگی مفلوک الحال عوام کے معاشی و سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں دیا۔ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں ان کا کردار و رول نمایاں رہا ہے وہ جمہوری تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے سیاسی کرداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضیاء الحق کے مارشل لاء اور مشرف مارشل لاء کے خلاف انہوں نے بھرپور جدوجہد کی۔ ملک میں جمہوریت کے استحکام، پارلیمنٹ کی بالادستی اور انتخابی عمل میں اداروں کی مداخلت کے خلاف مستحکم اور مضبوط آواز تھے انہوں نے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد اور ریاستی اداروں کی مداخلت کے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کو ایک ساتھ ملانے میں میر حاصل اور مولانا فضل الرحمان نے اہم کردار ادا کیا۔
میرحاصل خان ایک بہت بڑے قومی لیڈر تھے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
