اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں تمام تشخیص کے باوجود ان کا سانس بحال نہ ہونے کی شکایت بدستور ہے۔ شہباز گل نے گزشتہ شب بھی سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی، جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔شہباز گل کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود سانس میں تکلیف ہے۔ سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد فیصلہ ہوگا کہ دواؤں میں کیا ردوبدل کرنا ہے۔ عدالت سے پمز منتقلی سے اب تک شہباز گل کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے
شہباز گل کا پمز اسپتال میں علاج جاری ، سانس بحال نہ ہونے کی شکایت

ٹیگز:
شہباز گل
