کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہیے ملک بھر سے بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع چکا ہیے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ پنجاب، کوئٹہ سکھر سندھ تمام شاہراہیں بند ہیں سینکڑوں لوگ جان بحق ہوچکے ہیں ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں بیماریاں پھل رہی ہیں ہیضہ اور خسرہ جیسے امراض پھوٹ پڑے ہیں بپھرے ہوئے ندی نالوں نے ہر طرف سے تباہی مچا دی ہے مگر صوبائی اور وفاقی حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی محض زبانی جمع خرچ کوئی عملی کردار سامنے نہیں آیا این ڈی ایم اے تمام تر حالات سے بیگانہ جبکہ پی ڈی ایم اے نہ صرف ناکامی کا شکار ہے بلکہ کرپشن مافیا بن چکا ہیے۔اس مشکل کی گھڑی میں بھی حکمران کرپشن اور پوائنٹ اسکورنگ میں لگے ہوئے ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ضلعی انتظامیہ کا کام محض عوام کو گھر سے نہ نکلنے بلاضرورت سفر نہ کرنے کی ہدایت دینے کے سوا کچھ نہیں۔ پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہیکہ بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہیے ہزاروں انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں حکومت کو چاہیے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔پارٹی ترجمان نے مطالبہ کیا ہیکہ ریلیف کی فراہمی میں نومنتخب بلدیاتی کونسلران کو شامل کیا جائے بصورت دیگر اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ریلیف فنڈ بھی سیاسی رشوت و کرپشن کی نظر ہوجائے گا۔
بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
