کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی مشیر برائے آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ترقی پسند،غریب پرور اور عمدہ اخلاق کے مالک ہیں. وہ عوام کی خدمت میں ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ اس مختصر مدت میں عوام کی امنگوں پر پورا اترے. میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران کابینہ وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور نگران وزیر اعلی کی ہدایت میں کابینہ کے دیگر ممبران عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ مشیر آبپاشی نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میر علی مردان خان ڈومکی عوام الناس کے تمام مسائل کا ادراک اور احساس رکھتا ہے اور ان کے حل میں تمام تر مہیا وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلبے نگران کابینہ وزیراعلی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے میر دانش لانگو نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے کندھوں پر سب سے بڑی ذمہ داری صوبے میں امن و امان کا قیام اور پرامن ماحول میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کروانا ہے اور اسی ذمہ داری کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے نگران کابینہ وزیر اعلی بلوچستان کیساتھ ملکر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ترقی پسند،غریب پرور اور عمدہ اخلاق کے مالک ہیں، میر دانش لانگو

ٹیگز:
میر دانش لانگو
