اسلام آباد :شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا اور ان کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ اسلام آبادکے پمز اسپتال نے کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بے چینی بڑھنے سے بھی دل کی دھڑکنیں تیزہوجاتی ہیں اور سانس لینے میں مشکلات آجاتی ہیں تاہم انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔
شہباز گل کو دل کی تکلیف نہیں، ان کی صحت تسلی بخش ہے: پمز اسپتال

ٹیگز:
شہباز گل
