اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اسحاق ڈار،سردار ایاز صادق، جمال شاہ کاکڑاور جعفر مندو خیل، پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثنااللہ زہری، میر سرفراز بگٹی،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے، اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس، بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر مشاورت

ٹیگز:
پیپلز پارٹی
