کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یوم آزادی کی تقریبات سادہ مگر پروقار انداز میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں ملک کی 75 ویں سالگرہ قومی جوش و جزبہ کے ساتھ سادہ اور پروقار طریقے سے منائی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ شدید بارشوں کے باعث مشکلات کا شکار ہے لاکھوں متاثرین کو حکومت اور معاشرے کے مخیر حضرات کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لا رہی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہونے والی شہادتوں کے غم سے ابھی تک باہر نہیں نکل سکے ہیں متاثرین سیلاب اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر یوم آزادی روایتی جوش و جزبہ لیکن سادگی کے ساتھ منایا جائیگاوزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی حکومتی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات کے اخراجات امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر خرچ کیے جائیں گے وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں چائے اور مشروبات پیش کرنے کی بھی ممانعت کی ہے۔
بلوچستان بھر میں ملک کی 75 ویں سالگرہ سادہ اور پروقار طریقے سے منائی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
