خضدر(ڈیلی گرین گوادر) نال کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کردیا جبکہ 2کو زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اتوار کو نال کے علاقے ہڑنبوڈیم کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3افراد سیٹھ منھول،ڈاکٹرعبدالرشید اور عبدا لصبور کو قتل 2افراد فہد رشید اور ماسٹردر محمد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جاں بحق ہونے والے افرادکا تعلق وڈھ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
نال کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3افراد کوقتل جبکہ 2کو زخمی کردیا

ٹیگز:
نال
