مچھ (ڈیلی گرین گوادر) مچھ پل ہلکی ٹریفک کی آمد ورفت کے لۓ بحال ،وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مچھ پل کی بحالی پر اظہار اطمینان ، وزیراعلئ کی اسٹنٹ کمشنر مچھ عائیشہ زہری کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مواصلات کی کارکردگی کی تعریف صوبے کے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کاموں میں انتظامی افسران کی کارکردگی قابل ستائیش ہے۔ خواتین انتظامی افسران بھی امداد و بحالی میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مچھ پل ٹریفک کی آمد ورفت کے لیۓ بحال سیلابی ریلوں سے شدید طور پر متاثر ہونے پر پل ٹریفک کے استعمال کے قابل نہیں رہا تھا وزیراعلئ کی جانب سے پل کی بحالی کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی پل بند ہونے سے قومی شاہراہ اور مچھ شہر کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت کافی دنوں تک معطل رہی پل بند ہونے سے مچھ کے شہریوں کو مسائل کا سامنا رہا اسٹنٹ کمشنر مچھ عائیشہ زہری کی نگرانی میں انٹظامیہ اور محکمہ مواصلات کی دن رات کی محنت اور کوششوں سے پل پر ٹریفک بحال عاشورہ محرم کے جلوس میں شرکت کے لیۓ زائیرین پل کے زریعہ مچھ سے کوئٹہ پہنچے
مچھ پل ہلکی ٹریفک کی آمد ورفت کےلۓ بحال

ٹیگز:
مچھ
