کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی نے نویں محرم کے روز سی پی او کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے ان کا استقبال کیا چیف سیکرٹری کو اس موقع پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئ۔ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور سے متعلق اور خاص طور پردسویں محرم کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئ۔ محرم الحرام میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکورٹی کے انتظامات و دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور محرم الحرام بخیر و آفیت اختتام پزیر ھوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بہترین سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جو کہ اطمینان بخش ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے محرم الحرام کے دوران جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد منتظمین جلوس و مجالس ہر صورت یقینی بنائیں ، محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کے حفاظتی انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہں کی جائے گی ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ مربوط رابطے میں رہیں اور پوری طرح چوکس رہیں۔ سینٹرل پولیس آفس میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلۓ قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے مانیٹرنگ کو مذید بہتر بنایا جاۓ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر صوبے میں امن و امان اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت محرم کے آیام بخیر و عافیت اختتام پزیر کرے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کا نویں محرم کے روز سی پی او آفس کا دورہ

ٹیگز:
چیف سیکرٹری بلوچستان
