کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سانحہ 8اگست کے شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہدا کی یاد کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں یاد رہے کہ ہمارا کتنا خون بہا، شہدائے سانحہ 8اگست کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔سانحہ 8اگست صوبے کی تاریخ کا بد ترین اور دلخراش واقعہ تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ 8 اگست کے شہدا کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کیا مشیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے روز اول سے امن وامان کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اور سلسلے میں خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے اورآج صوبے میں گذشتہ ادوار سے امن و امان میں بہت بہتری آئی ہے میر ضیاء نے کہا کہ میں شہدا کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہا کہ تمام قوم، پاک فوج اور ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں.یہ ہماری پوری قوم کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا جس میں ہمارے انتہائی قابل اور پڑھے لکھے لوگ ہم سے جدا ہوگئے۔ہمیں اپنے شہدائکی قربانیوں کو فراموش کرنے کی بجائے ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے
شہدا کی یاد کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں یاد رہے کہ ہمارا کتنا خون بہا، میرضیاء لانگو

ٹیگز:
میرضیاء لانگو
