کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرتری عبدالعزیز عقیلی کے احکامات کی روشنی میں کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی نے ہفتے کے روز جھاؤ پہنچ کر سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیااس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آواران ڈاکٹر جمیل بلوچ کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں حکام کو بتایا گیا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں جانی اور مالی نقصانات متاثرین سیلاب ذدگان کے اورمسائل و مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر قلات کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے بیلہ تا آواران روڈ پندرہ مقامات سے شدید متاثر ہوا اور مختلف رابطہ سڑکیں بھی شدید متاثرہوئی آواران کا زمینی رابطہ منقطع ہوا تاہم حکومتی مشینری کو دوران ڈیزاسٹر استعمال میں لاکر آواران تا بیلہ روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بحال کردیا دوسرے مرحلے میں ضلع آواران کے تمام لنک روڈز کو بحال کردیا اور اب تک دوہزار سے زائدپیکٹ راشن گیس سلنڈر خیمے و دیگر ضروری سامان متاثرین کو پہنچادئے گئے کمشنر قلات ڈویژن کو بتایا گیا کہ آواران میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے لائیواسٹاک کے پیشے سے وابستہ دیہی علاقوں کے مالداروں کی ہزاروں مویشیاں سیلابی ریلے میں بہہ گء ہیں زرعی اراضیات وزرعی حفاظتی بندات بھی تباہ ہوئی ہیں کمشنر قلات ڈویڑن نے آواران میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کاروائیاں تیز کرنے اور خاص طور سے مواصلاتی نظام کو ہر صورت بحال رکھنے کی ہدایت کی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی آفیسران سے امداد و بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ لی کمشنر قلات ڈویڑن نیتمام محکموں کے ضلعی سربراہان کوہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر متاثرین کے نقصانات کاسروے رپورٹ بناکر پیش کریں تاکہ حکومت کے اعلانات کی روشنی میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی درست اور بروقت ڈیٹا کلیکشن ممکن اور لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے کمشنر قلات ڈویڑن امداداور بحالی کی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا کمشنر قلات ڈویڑن نے متاثرین تک ریلیف کا سامان پہنچانے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ حقدارتک اس کا حق پہنچایا جاسکے کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ ریلیف اور بحالی کے کاموں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے کسی قسم کی غفلت کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا قبل ازیں ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو آواران بحرام گچکی ایکسئن ایریگیشن فرید احمد پندرانی ودیگر ضلعی محکموں کے سربراہان نے اجلاس کو امداد و بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔
کمشنر قلات ڈویژن نے جھاؤ پہنچ کرسیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا

ٹیگز:
کمشنر قلات ڈویژن
