چمن : شمال مغربی بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے شہر چمن کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت بھی معطل ہو گئی دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
چمن پولیس موبائل کے قریب دھماکا،1 پولیس اہلکار شہید 5 زخمی

ٹیگز:
چمن پولیس موبائل
