کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے حاجی عطا محمد بنگلزئی حاجی فاروق شاہوانی نصراللہ بلوچ ملک نعیم شاہوانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سریاب لنک بادینی اورملحقہ علاقوں میں برساتی نالے کا پانی ایک غیر ذمہ دار روڈ ٹھیکہ دار کی غفلت کی وجہ سے گھروں میں داخل ہو گیاہے جس سے درجنوں مکانات منہدم ہوئے ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان لوگوں کو پہنچا ہے، انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی مالی معاونت کی جائے اور غیر ذمہ دار ٹھیکید ار کا لائسنس منسوخ کر کے ذمہ دار ٹھیکیدار کودیا جائے تاکہ بروقت روڈ کا کام مکمل کرکے متعلقہ آبادی کو مزید نقصانات سے بچایا جاسکے، انہوں نے کہاکہ ہم اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس غیر ذمہ دار روڈ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گی اور متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
سریاب اورملحقہ علاقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے،عطا محمد بنگلزئی

ٹیگز:
عطا محمد بنگلزئی
