کو ہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں لیویز فورس کی کاروائی، مفرور اشتہاری ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی کی خصوصی ہدایت اور رسالدار میجر شیر محمد مری کی نگرانی میں لیویز فورس کے رسالدار محمد ظریف، رسالدار داد محمد،نائب رسالدار محمد اسلم نے لیویز ٹیم کے ہمراہ فاضل چیل ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 11/2020 بجرم 302-34 ت پ میں مفرور و اشتہاری ملزم جان محمد ولد یار محمد مری کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے صدر تھانہ کوہلو منتقل کر دیا، یاد رہے 12/08/2022 کو ملزم نے جمعہ خان ولد شیر جان کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مار کر قتل کردیا گیا تھا، مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوہلو میں لیویز فورس کی کاروائی، مفرور اشتہاری ملزم گر فتار

ٹیگز:
کوہلو
