خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سربراہ میراسراراللہ خان زہری نے ایک تعزیتی بیان میں ہزارہ قوم پرست رہنماء کامریڈ طاہر خان ہزارہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر خان ہزارہ کے وفات سے بلوچستان کے مظلوم و محکوم طبقات ایک مظبوط توانا اور مؤثر ہمدرد آواز سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم ایک نڈر، حق گو مخلص انسان تھے ہزارہ قوم کے ساتھ ساتھ وہ مظلوم طبقات کے لیے آواز اٹھانے والے جہد مسلسل کی علامت تھے انکے وفات کا سن کر بلوچستان کا ہر فرد افسردہ و رنجیدہ ہیانہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم طاہر خان ہزارہ نے پوری زندگی ہزارہ قوم سمیت بلوچستان میں بسنے والے بلوچ و پختونوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک موثر آواز کے طور پر خرچ کیے انہوں نے سیاسی سفر میں بیش بہا قربانیوں اور مشکلات کے باوجود اپنے مؤقف پر آخری دم تک ثابت قدم رہے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں تک پر نہیں ہوگا انکے مؤثر آواز کی کمی ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم و محکوم طبقات محسوس کرتے رہیں گے دکھ اور غم کے اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ اور ہزارہ برادری سمیت انکے تمام چاہنے والوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو غریق رحمت کردے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔
طاہر خان ہزارہ بلوچستان کے محکوم و مظلوم طبقات کے لیے مظبوط توانا اور مؤثر آواز تھے،میر اسرارزہری

ٹیگز:
میر اسرارزہری
