قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس کی بروقت کاروائی موٹر سائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل ایک عدد پستول برآمد کر لی،ملز م ڈھکی سوراب پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ قلات پولیس کے ایس ایچ او عبدالمجید رئیسانی اور ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی نے پولیس تھانہ قلات میں پریس کانفرس میں میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کی ایک موٹر سائیکل چورنے کلی غمگزار سے موٹر سائیکل چوری کی ہے جس پر ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم نزیر عرف ڈھکی کو مسروقہ موٹر سائیکل سمیت مغلزئی کے قریب سے گرفتار کرلیا،ملزم کی تلاشی لینے پر ملزم سے ایک عدد پستول تار کٹر سوئچ کھولنے والا آلہ بھی برآمد ہوا ہے ملزم سے دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ وہ سوراب کے علاقے گدر کا رہائشی ہے اور سوراب پولیس کو بھی مطلوب ہے ملزم سے قلات پولیس تفتیش کررہی ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔
قلات،موٹر سائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک عدد پستول برآمد

ٹیگز:
قلات
