قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق ہوگیا اطلاع ملتے ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیامقتول کی شناخت محمد رمضان ولد محمد عارف کے نام سے کی گئی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا قلات پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
قلات،مغلزئی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
قلات
