اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان،عبد القدوس بزنجو نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔
وزیرِاعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستا ن کی ملاقات بلوچستان کے حوالے سے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال

ٹیگز:
وزیرِاعظم
