کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قلات پہنچ گئے،جہاں پر انہوں نے کوٹ لانگو،قلات شہر کی صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامیہ کو صفائی، نکاسی آب، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے بارے میں مو قع پر ہدایات جاری کیں صوبائی مشیر نے قلات میں شدید بارش اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل رکھیں اور امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔ میر ضیاء نے متعلقہ حکام کو قلات اور کوٹ لانگو کے نشیبی علاقوں سے فوری پانی نکالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نکاسی آب کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔صوبائی مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ نکاسی آب کی سرگرمیوں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ مشیر داخلہ نے نشیبی علاقوں سے پانی کا اخراج مکمل کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی انہوں نے قلات کے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گی ہے۔اور کہا کہ سب کو مل کر عوام کی مشکلات سے نجات دلانے کا وقت ہے بلوچستان حکومت ایسی مشکل صورتحال میں صوبے کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صوبائی مشیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قلات پہنچ گئے

ٹیگز:
میر ضیاء لانگو
