کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ حاجی میرشیراحمد کرد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران کوئٹہ میں عوام کورعایتی نرخوں پر فروٹ اورسبزیاں فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں سستے بازار میں مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ نے خصوصی اسٹال لگائے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے رمضان سستے بازارمیں مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی جانب سے عوام کیلئے گئے گئے اسٹال کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرممبر مارکیٹ کمیٹی ظہور کاکڑ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سید فیض اللہ اور آفیسر مارکیٹ کمیٹی محمدصابر اوردیگر بھی موجود تھے۔ حاجی میرشیراحمد کردنے کہا کہ عوام کو رمضا ن المبارک کے دوران سستے داموں فروٹ اورسبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری،سیکرٹری زراعت نوراحمد پرکانی کی خصوصی ہدایت پر جائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے سستے بازار میں مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ نے باقاعدہ اپنا اسٹال لگایا ہے جس میں عوام کو روزانہ کی بنیاد پر تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں حاجی شیراحمدکرد نے بتایا کہ رمضان سستے بازار میں لگائے جانے والے اسٹال پر عوام کو بازار سے رعایتی نرخوں پر اشیاء فراہم کی جائیں گی عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں اسٹال پر لگائے گئے نمبر پرشکایت درج کرواسکتے ہیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رمضان المبارک کے دوران کوئٹہ میں عوام کورعایتی نرخوں پر فروٹ اورسبزیاں فراہم کی جائیں گی،حاجی میرشیراحمد کرد

ٹیگز:
حاجی میرشیراحمد کرد
