لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لو رالائی میں سی آئی اے لورالائی کا چھاپہ،جوآ کھیلتے ہوئے چار افراد گرفتار رقم برآمدکرلی گئی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ژوب رینج صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایات پر اور قائم مقام ایس ایس پی لورالائی سردار نصراللہ حمزازئی کے احکامات پر سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر مجیب الرحمن لونی ہمراہ سی آئی اے سٹاف پٹھانکوٹ پیکنک پوائنٹ کے قریب جوا کھیلتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے ایک لاکھ چارہزار چھ سو پچاس روپے(104650)رقم برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا، گر فتارملزمان کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں مقدمہ بجرم 3،4 قماربازی ایکٹ درج کرلیا،مزید تفتیش پولیس کررہی ہے
سی آئی اے لورلائی کا چھاپہ جوا کھیلتے ہوئے چارافراد گرفتار رقم برآمد

ٹیگز:
سی آئی اے
