کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35546ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کو روناوائرس کے 221ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ98افراد کے نتائج آنے با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 5افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35141ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 27ہے,رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔
بلوچستان میں کو رونا وائرس کے 6 نئے کیسزرپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 35546 ہو گئی

ٹیگز:
کو رونا وائرس
