کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے رہنماء مر حوم حاجی عبد المجید مینگل کے چہلم کے سلسلے میں پروگرام مینگل ٹاؤن نزد جتک اسٹاپ تخت ھانی مشرقی پائی باس میں پروگرام منعقدہوا، صدارت مرحوم رہنماء کے تصویر سے کروائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، اعزازی مہمان سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری اور آغا خالد شاہ دلسو ز تھے، پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی کے مقررین لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، سی ای سی کے ممبر آغا خالد شاہ دلسوز، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی فنانس سیکرٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، ستار شکا ری بلوچ، عامر شاہوانی، نصیر بنگلزئی اور مہر اللہ مینگل نے خطاب کر تے ہوئے مرحوم حاجی عبد المجید مینگل کے بلو چ قومی تحریک اور پارٹی کے لئے قومی حقوق کی خاطر ناقابل فرا موش جد وجہد اور قر بانیوں کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم رہنماء کا شمار پارٹی کے فعال اور متحرک سا تھیوں میں سے تھا جو پارٹی کے سیا سی سر گرمیوں میں ہر اول دستے کا کر دار اداکر تے ہوئے جدو جہد میں مصروف عمل رہا، ایک مخلص نظر یا تی اور فکری سا تھی تھے انکے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچا نے کے لئے انکے احساسات جزبات اور فکر و خیال کو نہا یت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کریں گے، مقررین نے کہاکہ بی این پی کے سیا سی و نظر یا تی کارکنوں کا قومی تحریک اور پارٹی کے فعا لیت کے لئے ایک طویل جدو جہد اور قربانیوں سے بھر ی ہوئی تاریخ موجود ہے کہ جنہوں نے تمام تر نا انصافیوں،مشکلات اذیتوں کا مقا بلہ کر تے ہوئے مر اعات اور مفادات دھونس دھمکیوں، قتل وغارت گیری، اوچھے ہتھکنڈوں کے پرواہ کئے بغیر کبھی بھی اپنے نظریا ت پارٹی،بیا نیہ،پارٹی قیادت کو تبدیل نہیں کیا اور غیر جمہو ری قوتوں کے نا انصافیوں ظلم وجبر کے خلاف ہمیشہ حق اور سچائی کی آواز بلند کر تے ہوئے اصولوں پر سو دہ با زی نہیں کی، پر ویز مشرف آمیرت کے دور سے لیکر آج تک کوئی طاقت بی این پی کی نظریا تی اور فکری سوچ اور نظریہ سے لیس کار کنوں کے جزبے کو کمزور نہیں کر سکی، مقررین نے بی این پی کے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آج تمام سا زشوں کی رخ بی این پی کو کمزور کر نے پر مر قوض ہیں تا کہ وہ استحصالی قوتوں کے راہ اموار کر نے کے خاطر ہر دل عزیز قومی جماعت کو حقوق کی جدوجہد سے روک جا سکے۔
کوئی طاقت بی این پی کی فکری سوچ اورنظریہ سے لیس کارکنوں کے جزبے کوکمزورنہیں کرسکی، بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
