کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کسی بھی ادارے کی ترقی اورکارکردگی کاانحصارلیڈرشپ اوراس کامروجہ قوانین اوردور جدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ یعنی تربیتی کورس پرمنحصرہوتاہے اوراس سلسلے میں کیسکوافسران اورملازمین کے لئے جدید طرزکے ٹریننگ کاانعقاد وقت کی ضرورت ہے جوکہ کمپنی کی کارکردگی بہتربنانے کےلئے بھی بے حدمفیدثابت ہوں گے۔ان خیالات کااظہارچیف
ا یگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرعبدالکریم جمالی نے بورڈآف ڈائریکٹرز کیسکو کے چیئرمین اور ممبران کے ہمراہ ریجنل ٹریننگ سینٹرکیسکوکے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز کیسکوسہیل احمدبازئی، بورڈممبران اخترمندوخیل،راشد حسین،جمیل گل سمیت کیسکوکے چیف انجےنئرشوکت علی جوگیزئی، محمدنعیم کاکڑ ، ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر ایڈمن) سید عزیر علی حسنی اورریجنل ٹریننگ سینٹرکے پرنسپل انجےنئرمحمدعارف ساسولی اور دیگرسینئرافسران بھی موجودتھے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرنے اپنے خطا ب میں کہاکہ کیسکومیں شعبوںمیں ٹریننگ اور تربیتی کورس کی وجہ سے افسران وملازمین کی قابلیت میں مزید نکھارپیداہوگاانہوںنے کہاہماری کوشش ہے کہ کیسکوکے تمام افسران اور ملازمین کےلئے سہ ماہی ٹریننگ کاانعقاد ہو۔ دریں اثناءکیسکو بورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبران نے کہاکہ تمام انجےنئرزپالیسی میٹرز،کوالٹی رولزاورسیفٹی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے حادثات کو مکمل طورپرکیسکوسے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریںانہوںنے کہاکہ ملک کے دیگربجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی طرزپر کیسکوبھی اپنی کارکردگی اورسسٹم میں مزیدبہتری بنانے کےلئے اپنے افسران اور ملازمین کے لئے جدید معیارکے مطابق نئی ٹریننگ متعارف کرائیں۔ بورڈ ممبرز نے شیڈول کے ٹیکنکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سیفٹی ٹریننگ کے انعقاد پربھی زوردیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی حادثہ یا قدرتی آفا ت سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنے ملازمین کی تربیت کرنے ہوںگے ۔ اس کے علاوہ ملازمین کی قابلیت اور استعدادمیں اضافے کےلئے بھی ٹریننگ کاانعقاد ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے کیسکوکے ریٹائرڈ چیف انجےنئرز اور سینئر افسران کی خدمات حاصل کئے جائیں جس سے بلاشبہ ملازمین کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور اُن کی کاکردگی کو مزیدبہتر بنایا جاسکتا ہے۔کیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزنے ریجنل ٹریننگ سینٹرمیں ملازمین کے لئے ریفریشل کورسز کے انعقاد شروع کرنے کی بھی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے ٹیکنکل عملہ کےلئے ذاتی حفاظتی سامان کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی سختی سے ہدایت کیں ۔ قبل ازیں ریجنل ٹریننگ سینٹر(کیسکو)کے پرنسپل انجےنئرمحمدعارف ساسولی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کیسکوکے افسران اورملازمین کےلئے مختلف نوعیت کے ٹریننگ کاانعقادمستقل بنیاد پرکئے جاہے ہیں جس سے کمپنی کے افسران کی کارکردگی مزیدبہترہورہی ہے۔بعد ازاں بورڈآف ڈائریکٹرزکے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے ریجنل ٹریننگ سینٹرکے مختلف حصوں کابھی معائنہ کیا۔

