کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج مورخہ 9ستمبر بروز ہفتہ کوئٹہ میں ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی، بجلی کے ناروا بلنگ، پشتونوں کی مردم شماری پر 30لاکھ کٹ، نادرا کا پشتون دشمن رویہ، پشتونوں کے شناختی کارڈوں کی بندش، دہشت گردی،بدامنی، سرکاری بھتہ خوری، چوری ڈاکہ زنی، لوٹ مار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سہ پہر 3بجے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے روانہ ہوگا، مظاہرین قندھاری بازار، لیاقت بازار، پرنس روڈ، جناح روڈ، منان چوک سے ہوتا ہوا باچا خان چوک پر احتجاجی اجتماع ہوگا۔ احتجاجی اجتماع سے پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب فرمائینگے۔ دریں اثناء آج صبح9بجے ضلع پشین کے بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا احتجاجی مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی، صوبائی وضلعی قائدین خطاب فرمائینگے۔
کوئٹہ میں ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی، بجلی کے ناروا بلنگ کے خلاف بروز ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ ہوگا، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
