کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول تبدیل، اجلاس اب 20جون کو ہوگا۔ قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جما لی نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 17جون کے بجائے 20جون کو طلب کر لیا ہے،20جون کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جائے گا، بجٹ اجلاس نظر ثانی شدہ شیڈول بھی جا ری کر دیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق 20جون کو میزانیہ برائے مالی سال 2022-23اور ضمنی میز انیہ برائے مالی سال 2021-22پیش کیاجائے گا، 23جون کو میزانیہ برائے مالی سال 2022-23پر عام بحث، 24جون کو میزانیہ برائے مالی سال 2022-23پر عام بحث، 25جون کو میزانیہ برائے مالی سال 2022-23پر عام بحث اور ما لی مسود قانون 2022پیش کیا جائے گاجبکہ 27جون کو ضمنی میزانیہ برائے مالی سال 2021-22پر عام بحث اور ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2021-22، 28جون کو اجلاس میں سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال 2022-23 جبکہ 29جون کو اجلاس میں منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت ما لی سال 2022-23اور ضمنی منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال 2021-22کو ایوان کی میز پر رکھا جائے گا اور ما لیاتی مسودہ قانون برائے سال 2022کو زیر غور لایا جائے گا۔
بلو چستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول تبدیل، اجلاس 20 جون کو ہوگا

ٹیگز:
اسمبلی
