کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے بھارت کی حکمران جماعت کی جانب سے حضورؐ کی شان میں گستاخی اور بھارت میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ،لاٹھی چارج اورانکے گھر گرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے حضورؐ کی شان میں گستاخی سے دنیا کے ڈیر ھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے بھارتی حکومت فوری طور پر مسلمانوں سے معافی مانگے اور حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزا دے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ کفری ممالک کی طرف سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کچھ عرصے بعد حضورؐ کی شان میں بار بار گستاخی کی جاتی ہے اب بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی طرف سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کی گئی ہے جو ناقابل برداشت ہے مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے پیغمبر حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کسی بھی طرح برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت کے رہنماوں کی طرف سے حضورؐ کی شان میں گستاخی سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے بھارتی حکومت اس واقعہ پر فوری طورپر مسلمانوں سے معافی مانگیں اور حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کوسخت سزا دی جائے۔ ثوبیہ کرن کبزئی نے حضورؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف بھارت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے بے گناہ افراد کی شہادت، لاٹھی چارج اور انکے گھروں کو مسمار کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان واقعات سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے عالمی برادری،اوآئی سی اوراقوام متحدہ بھارت کے ظلم و بربریت اور گستاخانہ بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔
بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،ثوبیہ کرن کبزئی

ٹیگز:
ثوبیہ کرن کبزئی
