خاران(ڈیلی گرین گوادر) جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی عبدالغفار نے اپنے جماعت کی طرف سے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین خاران کیلئے بی این پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیااس موقع پر بی این پی کے سابق صدر و سابق تحصیل ناظم حاجی میر محمد جمعہ کبدانی حاجی سمیع اللہ بلوچ۔ حاجی غلام سرور بلوچ مولوی عظمت اللہ انقلابی مولوی فیض اللہ دیوبندی سردار جلیل سرگلزئی۔ بی این این اور جمعیت علماء اسلام خاران کے کثیر تعداد میں ورکرز موجود تھے مفتی عبدالغفار نے کہا کہ ہمارے جماعت اور بی این پی کے دیرینہ تعلقات اور اتحاد رہا ہے اور مختلف ادوارِ میں جمعیت علماء اسلام اور بی این پی نے ایک دوسرے کو مدد و کمک کی ہےاور اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اج جمعیت علماء اسلام نے باقاعدہ بی این پی کو ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین شپ کیلئے حمایت کا اعلان کیا۔ہماری جماعت کو کئی آفر ملا لیکن ہم نے بی این پی کو ترجیح دیا ہے ہم بی این پی کے رہنماؤں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام کے اس پیش رفت اور حمایت سے خاران میں نظریاتی سیاست فروغ دیںگےاج کا یہ حمایتی فیصلہ دو نظریاتی جماعتوں کے عین اصولوں پر مبنی ہے بی این پی کے سابق صدر حاجی میر محمد جمعہ کبدانی نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی عبد الغفار کا اور جماعت کی دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطاء خان مینگل اور مفتی محمود سے لیکر آج تک واقعی ایک دوسرے کو حمایت و کمک دی ہےنظریاتی جماعتوں کے فیصلے مضبوط ہوتے ہیں اور اتحادیوں کے تعاون سے ضلع کونسل خاران انشاء اللہ جیتے گے اور علاقے میں جماعتی اور نظریاتی سیاست کو فروغ دے۔
جمیعت علماء اسلام کا ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین خاران کیلئے بی این پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

ٹیگز:
خاران
