کراچی (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لیے مختلف قانون سازی کی گئی ہے،لیکن ان قوانین پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔بلاول ہاﺅس میڈیا سیل سے چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو محنت اور ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا، قوانین کے زیادہ سے زیادہ نتائج اور اثرات کو حاصل کرنے کے لیے، متعلقہ حکام کو میکانزم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ چائلڈ لیبر کو روکا جا سکے اوراسے ختم کیا جا سکے۔
چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

ٹیگز:
بلاول بھٹو
