گوادر :(ڈیلی گرین گوادر) پاک فوج اور الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے گوادر کے نواحی علاقے جیوانی کے رورل ہیلتھ سینٹر میں مفت آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا مقصد مقامی لوگوں میں آنکھوں کے امراض اور صحت وصفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔آئی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے آنے والے مریضوں کو مفت مشاورت،ادویات اور بصارت کے چشمے بھی فراہم کئے۔ میڈیکل کیمپ سے مریضوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پاک فوج بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
پاک فوج کی جانب سے جیوانی میں ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹیگز:
پاک فوج
