قلات(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی قلات کے زیر اہتمام ملک زبرآباد میں ایک پر وقار گرینڈ شمولیتی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا گرینڈ شمولیتی جلسہ میں اہم قبائلی شخصیت ملک زبرخان محمدحسنی ملک بابل محمدحسنی ملک حبیب خان محمدحسنی ملک ظفر محمدحسنی نے اپنے سینکڑوں قبائلی افراد و ہم خیال ساتھیوں کے ہمرا باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جلسے میں کوئٹہ مستونگ قلات سمیت مختلف علاقوں سے سینکڑوں پارٹی ورکرز و عمائدین نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین سابق صوبائی وزیر حاجی میرعلی مددجتک،نوابزادہ میرشعیب جان زہری منظوراحمددہوار ٹکریعبدالواحدمحمدشہی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی نائب صدر میرریاض احمدشاہوانی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاسم خان اچکزئی صوبائی ایگزیٹوکمیٹی کے رکن سردارعمران بنگلزئی چیئرمین وحیدسرپرہ ڈاکٹر عبدالغنی رئیس منظور دہوار ٹکری عبدالواحد محمدشہی خان محمدزہری بنگلزئی میریوسف بنگلزئی درمحمد نزیراحمدزہری ودیگرموجودتھے،مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا عوام کی امنگوں کا ترجمان پارٹی پیپلز پارٹی ہے نواب زادہ میرشعیب جان زہری کی قیادت میں ہزاروں کا قافلہ آج جیالے بن گئے اس کا سہراء، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری، نواب زادہ میرشعیب جان زہری کو جاتا ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے قلات میں پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کیلئے جو درخت لگایا ہے ہم سب اس درخت کی آبیاری کرکے پارٹی کو مزید مضبوط و منظم کرینگے آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا سلیکٹڈ سے نجات دلا کر ہم نے ملک کو خوشحالی کی جانب رواں کیا ہے شکست خوردہ پارٹی کہنے والوں کو گھروں سے لاکر اقتدار کی کرسی پر بھٹا کر عوام کے حقوق کو پامال کیا گیا مقررین نے کہا کہ ہم ملک سے غربت مٹانے اور خوشحالی لانے نکلے ہیں عوام اس مشن میں ہماراساتھ دے ہم چیف آف جھالاوان کی رہنمائی سے اور اپنے قائدین کی مخلصانہ قیادت سے بلدیاتی الیکشن میں جیت کر عوام کی اور علاقے کی بھر پور خدمت کرینگے پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور انشاء اللہ اگلے الیکشن میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پی پی اقتدار میں آکر صوبے اور عوام کی تقدیر بدلے گی۔ جلسے میں شمولیت کرنے والے افراد کو پارٹی جھنڈے پہنائے گئے۔ اور نئے شمولیت کرنے والوں مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور پارٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا،نوابزادہ میر شعیب زہری

ٹیگز:
پیپلز پارٹی
