کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئرسیاستدان، رکن صوبائی اسمبلی، سابق صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سابقہ گورنر بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے دو دن بعد ہی ان کی کرپشن اور بیڈ گورننس کی جو داستانیں ہر زبان عام ہورہی ہیں اس پر شدید تشویش ہے موجود داستانیں اور گورنر نے جاتے جاتے جس طرح کرپشن کے اقدامات کئے اور جو ثبوت سامنے آئیں ہیں یہ عمران خان کے وڑن پر طمانچہ ہے گورنر جیسے معزز عہدہ کا وقار مجروح کیا گیا جب دوستی کی بنیادوں پر معزز عہدوں پر ایسے لوگوں کو براجمان کیا جاتا ہے تو یہی نتیجہ نکلتا ہے آج پاکستان تحریک انصاف کے ہر نظریاتی کارکن کا سر ان اقدامات کے بعدشرم سے جھک گیا ہے ایک ایسے شخص کو گورنر بلوچستان بنایا گیا جس کی بنیادی رکنیت خود پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے معطل کی تھی اسے دوستی کی بنیاد اور کارکنوں کا حق مار کر گورنر بنایا گیا آج سابقہ گورنر کی کرپشن اور بیڈ گورننس ہر عام و خاص کی زبان پر زیر چرچہ ہیں
سابق گورنر بلوچستان پر لگنے والے الزامات عمران خان کے وژن اور سوچ پر طمانچہ ہے،سردار یارمحمد رند

ٹیگز:
سردار یارمحمد رند
