کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد کی کوششوں کی نا کامی وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کی مقبولیت اور انکی خدمات کے اعتراف کا ثبوت ہے یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں بدھ کے روز عوامی وفود سے ملاقات اور سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت خاص طور سے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بیزنجو کی کوششوں کو سراہا انیوں نے کہا کہ موجودہ صوباء حکومت نے مختصر عرصے میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انکی مثال ماضی کی حکومتو ں میں نہیں ملتی۔ سید احسان شاہ نے کہا کہ ماضی کے متعدد رکے ہوئے منصوبوں پر عملدرآمد وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی بہترین صلاحیتوں کا مظیر ہے صوباء وزیرنے اس بات کا اعتراف کیا کہ جام حکومت کی تبدیلی کے صوبے اور عوام کے مفاد میں مثبت اثرات مرتب یوئے ہیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے پارٹی کے کامیاب یونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور یقین ظایر کیا کہ مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کو مستحکم بنانے میں مدد ملیگی سید احسان شاہ نے کہا کہ۔ہم نے گزشتہ ادوار میں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں بلاامتیاز فراہم کیں مکران میں ہونیورسٹی اور میڈیکل کالج پبلک پارک اور مفاد عامہ میں جن منصوبوں پر کام کیا مخالفین بھی ہمارے گزشتہ دور کے ترقیاتی منصوبوں کے معترف ہیں۔
عوام کی خو شحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انکی مثال ماضی کی حکومتو ں میں نہیں ملتی،سید احسان شاہ

ٹیگز:
سید احسان شاہ
