کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں انتخابی فہرستوں کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرز کا دورہ کیا۔ جمعرات کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے ڈسپلے سینٹر پر فارم 15، 16، 17 کا معائنہ اورڈسپلے سینٹرز پر عوام اور سیاستدانوں کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ فارم جمع کرانے کے حوالے سے خواتین کیلئے خصوضی رعایت ہوگی انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ وہ اپنے کوائف چیک کریں اور ووٹ کا اندراج اور درستگی کروائیں۔
صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان فیاض حسین مراد کا انتخابی فہرستوں کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرزکا دورہ

ٹیگز:
الیکشن کمشنر
