کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں مرکزی کمپلینٹ سیل اورمختلف دفاترکا دورہ کیا اور آفسران و ملازمین سے ملاقات بھی کیں ۔دورہ کے موقع پر کیسکوکے چیف انجینئر ز اور دیگر سینئرآفسران بھی انکے ہمراہ موجودتھے۔اس موقع پر انہوں نے مرکزی کمپلینٹ سیل کے عملے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صارفین کوسہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے اور کم سے کم وقت میں صارفین کی بجلی سے متعلق شکایت کو دورکیاجائے ۔قبل ازیں انہوں نے کیسکوہیڈکوارٹرکے دفاترمیں تعمیراتی کام کابھی معائنہ کیا۔
چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو نے مرکزی کمپلینٹ سیل اور کیسکوکے مختلف دفاتر کادورہ کیا

ٹیگز:
کیسکو
