ماشکیل :(ڈیلی گرین گوادر)ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی واشک کے سینئر نائب صدر نوجوان قیادت میر الہی بخش ریکی نے ماشکیل میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماشکیل جیسے پرامن علاقے میں آلیہ چوری ڈکیتی کی لہر سے ہر فرد شدید پریشانی سے دو چار ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماشکیل میں انتظامیہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماشکیل میں چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر کے اہل علاقہ کے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
ماشکیل جیسے پرامن علاقے میں آلیہ چوری ڈکیتی کی لہر سے ہر فرد شدید پریشانی سے دو چار ہے،میر الہی بخش ریکی

ٹیگز:
ماشکیل
