ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی احتسا ب عدا لت سے با عز ت بری ہو نے کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کے باعزت بری ہونے پر نصیر آباد میں پی پی پی کے کارکنوں ووٹرز ہمدردوں سمیت علاقائی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ ایک دوسرے کو مبارک دیتے رہے۔احتساب عدالت سے بری ہونے کے بعد میر محمد صادق عمرانی نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے کوئی غلط کام نہیں کیا ہمیشہ بے روزگار نوجوانوں کو باعزت سرکاری ملازمتیں دی اور علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہاکہ کھبی بھی کوئی غلط کام اور غیر قانونی کوئی اقدام نہیں اٹھایاہمیشہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو باعزت سرکاری ملازمتیں فراہم کی نصیر آباد کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا امن مساوات بھائی چارے کے فروغ پاکستان کے استحکام قومی سلامتی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی وطن عزیز کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے باعزت بری ہونا حق و سچ کی جیت ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
میر محمد صادق عمرانی احتسا ب عدا لت سے با عز ت بری

ٹیگز:
میر محمد صادق
