کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے بی جے پی کی طرف سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر سختی سے مذمت کرتے ہوئے دنیا سے نوٹس لینے اور بھارت کی سرزنش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا مودی کی قیادت میں ہندوستان مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور اقوامِ متحدہ کو ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم وزیادتی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کرنے کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو سخت سرزنش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نبی کریم ﷺسے محبت سب سے زیادہ ہے اور وہ حضور ﷺ کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تبصروں سے ناقابل قبول ریمارکس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے وضاحت کی کوشش اور ان افراد کے خلاف تاخیر سے کی جانے والی تادیبی کارروائی سے مسلم دنیا کے لیے جو تکلیف اور پریشانی ہوئی ہے اسے کم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر بھی گہری تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔
فرح عظیم شاہ کی بی جے پی کی طرف سے پیغمبراسلام کے خلاف توہین آمیزتبصرے پرسختی سے مذمت

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
