لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بی جی پی کے ترجمان کا نبی پاک بارے گستاخانہ اور توہین آمیز ریمارکس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں ہم جان پر کھیل کر اپنے پیغمبر اسلام کے ناموس کی حفاظت کرینگے وزارت خارجہ نے بھارتی ہاء کمشنر کو طلب کرکے پاکستان کے جانب سیشدید احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا کہ نو جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس پر قرارداد بھی پیش کرینگے اور وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی اسکی مزمت کرینگے انہوں نے کہا کہ جے یواء بھارت کیوزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے پارٹی ترجمان کو عہدے سے ہٹا کر اسے امت مسلمہ کی دل آزاری پر حکومتی سطح پر معافی مانگیں اور اپنے ترجمان کو سزا دلوائے انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی شان ہمیں اپنی جانوں مال ودولت اور اپنی عزت سے بھی زیادہ عزیز ہے ہم سب کچھ برداشت کر لینگے لیکن رسول خدا کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ بی جی پی ایک فاشسٹ دہشت گرد جماعت ہے اور تمام مزاہب کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارت میں اس جماعت پر پابندی لگا کر دنیا کے تمام مزاہب کے تقدس کو رقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے اور اقوا م متحدہ ہمارے رسول خدا کی شان میں گستاخی پر بھارت کی رکنیت معطل کرکے اس سے احتجاج کریے انہوں نے کہا کہ جے یو اء اسلام کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے سازشوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی اسلام کسی مزہب کے ماننے والوں کے خلاف تشدد اورانکے ماننے والوں کے مزہبی عقاید کے خلاف کسی بھی عمل کی اجازت نہیں دیتا ہم تمام مزاہب کا احترام کرتے ہیں اور بھارت میں ہندووں سمیت دنیا بھر کے تمام مزاہب کے پیروکاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اسلام اور ہمارے رسول خدا کا احترام کریں تو دنیا بھر میں بین المزاہب ہم آہنگی کو فروغ مل سکتا ہے اور دنیا میں اس سیامن آسکتا ہے انہوں نے مغرب کے دہرے معیار پربھی تشویش کا اظہار کیا انہوں نے پاکستان اور اسلامی دنیا کے تمام ممالک اور پوری انسانیت سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مصنوعات کا مکمل بائکاٹ کرکے بھارت سے اپنی نفرت کا برملا اظہار کریں ہم اب کسی صورت خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔
ہم جان پرکھیل کراپنے پیغمبراسلام کے ناموس کی حفاظت کرینگے، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
