ممبئی:(ڈیلی گرین گوادر) بھارتی میڈیاکے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعدان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو یہ خط ممبئی کی ساحلی پٹی کے قریب پارک کے بینچ پر ملا ہے۔ اس بینچ کی خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان اور سلیم خان اکثر صبح کی سیر کے بعد کچھ دیر کے لیے اس بینچ پر بیٹھتے ہیں۔
سلمان خان کے والد کو بیٹے کے قتل کا دھمکی آمیز خط کہاں سے ملا؟

ٹیگز:
سلمان خان
