کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ایرانی سرحدی علاقہ زاہدان کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سادہ کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں سیکیورٹی سے متعلق ایک ادارے سے وابستہ افسر تھے۔ ملزمان کلاشنکوف سے فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔مقتولین کی خون میں لت پت لاشوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
زاہدان ریسٹورنٹ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2اہلکارہلاک

ٹیگز:
زاہدان
