کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ و خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا ہے جس کا فائدہ آنے والی حکومت کو بھی ہوگا بجٹ میں کوئی پیسہ لیپس نہیں ہوا سرنڈ رکی گئی رقم محکموں کو دوبارہ مل جاتی ہے وفاق سے کہا ہے کہ بلوچستان نوگوایریا نہیں سرمایہ کاروں کو یہاں کے ویزے جاری کئے جائیں،30جون تک سوئی گیس کے 55ارب روپے واجبات ملنے کا وعدہ کیا گیا ہے پی ایس ڈی پی میں کسی بھی غیرمنتخب شخص کی اسکیمیں شامل نہیں ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کی رات سول سیکرٹریٹ میں سکندرجمالی آڈیٹوریم میں پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ، سیکرٹری خزانہ قمبر دشتی،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کامران اسدسمیت دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے گزشتہ روز 750ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جس میں 470ارب روپے غیر ترقیاتی جبکہ صوبائی پی ایس ڈی پی کیلئے 229ارب روپے رکھے ہیں صوبے کا بجٹ خسارہ 49ارب روپے کا تخمینہ ہے جوکہ گزشتہ سال کی نسبت کم ہے5068نئی اسکیمات کیلئے 58.667جبکہ4720جاری اسکیمات کیلئے 170.724ارب روپے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے رواں مالی سال کانظرثانی شدہ غیر ترقیاتی بجٹ405جبکہ ترقیاتی بجٹ127.6ارب روپے ہے 3390جاری اسکیمات پر 79.7جبکہ 3437نئی اسکیمات پر 47ارب روپے جاری کئے گئے رواں سال حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز خرچ کئے ہیں۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ سوئی گیس لیز توسیع کی مد میں ابتک 55ارب روپے میں سے کچھ بھی نہیں ملا آج اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30جون تک یہ پیسے جاری کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے بجٹ میں بہت سے فلاحی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،2ارب روپے پنشن فنڈ،5.5ارب صحت کارڈ،بلوچستان ایجوکیشن انڈولمنٹ فنڈ کیلئے 2ارب،عوامی انڈولمنٹ فنڈ کیلئے 1ارب سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر اکنامک زون کو تمام ٹیکسز سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایابی آر اے کے تحت 43اضافی ٹیکس جس میں ہوٹلوں پر ٹیکس کی شرح کو4فیصد،ترقیاتی کاموں پر4فیصد،صحت کے شعبے پر2فیصد،تعلیمی سرگرمیوں کے ٹیکس کو کم کرکے ماہانہ تین ہزار روپے،ایکسرے،ایم آر آئی مشینوں،سٹی اسکین مشینوں،لیبارٹری ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیکسز کی شرح کو انتہائی کم کرکے 2فیصد کردیا گیا ہے جبکہ جانشینی سرٹیفکیٹ پر ٹیکس کی شرح 0.5فیصد کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کی فلاح کیلئے 7ارب روپے خرچ کئے جبکہ 2ارب روپے کاراشن دیا گیا ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک ارب روپے دیئے گئے صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ریکوڈک معاہدے،صحت کارڈ،کسان کارڈ،گلوبل پارٹنر شپ اساتذہ کی مستقلی،محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ملازمین کی بحالی،جامعات کو اربوں روپے کے اجراء،پرامن اورشفاف بلدیاتی انتخابات،پرامن ڈیجیٹل مردم شماری،19سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد یقینی بنایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آہی نہیں سکتے انہیں یہاں کا ویزہ جاری نہیں کیا جاتا آج اعلیٰ سطح اجلاس میں بھی یہ بات اٹھائی ہے کہ کوئٹہ،حب،لسبیلہ،گوادر پرامن ہیں جو اضلاع امن وا مان کے حساب سے حساس انکے علاوہ دیگر علاقوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ایس ایل کا میچ کروا کر ثابت کردیا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں اورکھیلوں سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کیلئے رہائشی کالونی،ماہی گیروں کیلئے رہائشی کالونی،گوادر کو اسپیشل اکنامک زون،بلوچستان بینک کی فزیبلٹی پر کام مکمل کیا ہے صوبے کو سیندک سے 2.5ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کوگرانٹ ان ایڈ دی گئی بارڈر مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا گیاغیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا گیا جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی گئی گوادر کو ایران سے 100میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی لینڈ ریونیو ریکارڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی حکومت آئے گی ہم انکے لئے اچھا بجٹ دے کر جارہے ہیں وفاق سے ملنے والی رقم سے 10ارب روپے بچت کرکے کیش کیری اوور میں شامل کیا ہے حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عوامی نوعیت کے منصوبے بڑی تعداد میں دیئے ہیں ان میں کوئی منصوبہ کسی غیر منتخب شخص یا رکن اسمبلی نہیں بلکہ تمام منصوبے محکموں کے ذریعے آتے ہیں اوران میں علاقوں کی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے یہ منصوبے عام عوام بھی تجویز کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ اس سال کوئی پیسہ لیپس نہیں ہوا محکمے پیسے سرنڈر کرتے ہیں تاکہ آئندہ بجٹ میں انہیں وہی رقم دوبارہ ادا کی جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مواصلات اہم ترین شعبہ ہے اس لئے اس کیلئے زیادہ بجٹ رکھا ہے رابطوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں کی تعداد15ہزار ہے جن پربھرتیاں کی جارہی ہیں حکومت کی ترجمان و کوارڈی نیٹر کسی قسم کی مراعات نہیں لے رہے ہیں ہم نے بجٹ بناتے وقت صحت،تعلیم،اور پینے کے صاف پانی کو ترجیح دی ہے اور آئینی و عدالتی تقاضوں کا مکمل خیال رکھا ہے۔
بلوچستان حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا، جس کا فائدہ آنے والی حکومت کو بھی ہوگا، زمرک اچکزئی کی پریس بریفنگ

ٹیگز:
زمرک اچکزئی
