کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکموں کی بہتری کے لیے اصلاحات کا جو عمل شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا وسائل کی کمی کے باوجود نظامت تعلقات عامہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے کویڈ۔19 کے دوران ڈی جی پی آر کے آفیسران اور ہلکاروں نیاپنی اور اپنیخاندانوں کی زندگیوں کا رسک لیتے ہوئے فرنٹ لائن پر جو کردار ادا کیا ہیاس کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار لیاقت شاہوانی نے نظامت تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ڈی جی پی آر حکومت کا کان اور زبان ہے حکومتی کارکردگی کی تشہیر،حکومتی بیانئیے کی فروغ اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری اس محکمہ کی کندھوں پر عائد ہے جو محدود وسائل کے باوجود وہ حسن طریقے سے انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بہتری کی ہمشہ گنجائش رہتی ہے محکمہ کی کارکردگی اور آفیسران کے استعداد کار میں بہتری لانے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے ضلعی دفاترکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے محکمہ تعلقات عامہ اور ان کی ضلعی دفاتر کی خستہ حالی دور کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔دفاتراور گاڑیوں کی عدم دستیابی اور دیگر ضروری سازوسامان کی کمی دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انھوں نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس کے شدید حملے اور خوف کے ماحول میں ڈی جی پی آر افسران اور ہلکاروں نے اپنی اور اپنیخاندانوں کی زندگیوں کو قوم کی خاطر داؤ پر لگاتے ہوئے جو خدمات انجام دیئے ہیں ان کو اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں حتیٰ کہ جب زیادہ تر سرکاری ادارے بند کرنے پڑتے تھے مگر نظامت تعلقات عامہ دیگر چھ لازمی محکموں کے ساتھ مل کر دن رات خدمات انجام دیتی رہی مگر ان کی کسی قسم کی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی جس کے وہ حقدار ہے انہوں نے نظامت تعلقات عامہ کے مسائل کو حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی حکومت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مالی سال کے بجٹ میں خصوصی فنڈ کا اجراء کیا ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وسائل کی کمی کے باوجود نظامت تعلقات عامہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے،لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
لیاقت شاہوانی
