قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات ممتاز ٹرانسپوٹر ماما نورالدین قمبرانی نے کہا ہے کہ سریاب روڈ توسیع کا کام دوسال ہوا ہے انتہائی سست روی کا شکار ہے اور کام میں اب تک ٹھیکیدار نے تیزی نہیں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کام کی سست روی کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں کا سخت مشکلات کا سامنا ہے اور روڈ کی ٹھوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہمارے گاڑیوں کی بھی آئے روز ٹھوٹ پھوٹ ہو جاتی ہے اور ہمیں مالی نقصان اٹھانا پڑہ رہا ہے اور روڈ پر جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہے مگر ٹھیکدار کی غفلت کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے بھی سریاب روڈ کا دورہ کیا اور اس کی نوٹس بھی لی مگر اب تک کوئی کام میں تیزی نہیں لائی جارہی ہے اس کے علاوہ ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ بھی اس روڈ کی دورہ کررہیں ہے مگر ٹھیکیدار صرف تسلیاں دیں رہیں ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارلحکومت بھی ہے اور سریاب روڈ پورے بلوچستان کی شاہراہ ہوں سے ملے ہوئے ہے مگر ٹریفک کی روانی روڈ کی وجہ سے کئی جگہ جام ہوتی ہے اور صبح کے وقت بچے سکولوں کو ٹائم تک روڈ کی وجہ سے نہہں پنچ سکتی اور روڈ کی ڈبورشن اور گردوغبار کی وجہ سے سریاب کے عوام کو بھی مشکلات کا سامبا ہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکٹری بلوچستان اور ڈی سی کوئیہ سے اپیل کی ہیکہ وہ سریاب روڈ کی توسیعی کام کو تیز کرنے پر ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کرے اور سست روی کا فوری نوٹس لے اور ٹرانسپوٹروں اور عوام کی مشکلات کودور کی جائے۔
سریاب روڈکام کی سست روی کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ نوٹس لے،ماما نور الدین قمبرانی

ٹیگز:
ماما نور الدین قمبرانی
