ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) چھتر کورار میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم شدید فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ کمسن بچے اور خاتون سمیت 4افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چھتر پولیس تھانہ فلیجی کی حدود کورار اور طاہر کوٹ کے درمیانے علاقے میں دو قبائل کہیری اور گولہ کے درمیان مسلح تصادم شدید فائرنگ سے دو افراد اللہ وسایا ولد نصیر احمد گولہ اور ذاکر حسین ولد دولت خان گولہ موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک کمسن بچہ ایک خاتون راہگیر سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دونوں قبائل ایک دوسرے کے گھروں پر فائرنگ کر رہے ہیں جس سے مذید جانی نقصان ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے واقعے کی اطلاع پر چھتر اور فلیجی موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک و زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
چھتر،کورار میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، کمسن بچے اور خاتون سمیت 4افرادزخمی

ٹیگز:
چھتر
