کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہیضے کی وباء سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں 10 بستروں پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال گرلز ہائی سکول پیر کوہ میں قائم کر دیا گیا ہے جس میں وباء پر قابو پانے کیلئے تمام سہولیات بمعہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود رہے گے -اس ہسپتال میں ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور کی جانب سے 8 لاکھ کی ادویات فراہم کر دی گئی ہیں – مزید براں مریضوں کے تمام لیب ٹیسٹ بھی مفت میں کیے جا رہے ہیں – اسکے علاوہ پانی کے 26 باؤزرز مسلسل پانی کی فراہمی میں مصروف ہیں – علاقہ مکین ایف سی کے ان عوام دوست اقدامات پر مشکور ہیں –
پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ایف بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے 10 بستروں پرمشتمل ہسپتال کا قیام

ٹیگز:
ہسپتال کا قیام
