بولان(ڈیلی گرین گوادر)سردار یار محمد رند کی جانب سے سابقہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، ایم پی اے خیر جان بلوچ اور سابق وزیر میر عارف محمد حسنی کے اعزاز میں ایک تر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے کے بعد سردار یار محمد رند نے مہمانوں سے بلوچستان کی سیاسی صورتحال تفصیلی گفتگو کی۔ مہمانوں نے بھی موجودہ ابتر سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ سردار یار محمد رند نے اس صورتحال کی بہتری کے لئے اس امر پر زور دیا کہ اس وقت تمام بلوچ لیڈر شپ اور بلوچ عوام کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ یک جہتی نہ ہونے کی وجہ سے ہی بلوچ قوم کا استحصال بری طرح سے کیا جا رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے چھوٹے بڑے تمام مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مظلوم بلوچ قوم کیلئے حقوق کے لئے یکجا ہو جائیں۔ اس اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی ہم سب اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر میر نصر اللہ رند، عبدالرحیم رند، میر ظفر رند اور چاکر خان رند بھی موجود تھے۔
اس وقت تمام بلوچ لیڈر شپ اور بلوچ عوام کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے،سرداریارمحمد رند

ٹیگز:
سرداریارمحمد رند
