کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار عالم اسلام کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا،مرحوم جدید متحدہ عرب امارات کی ترقی کے معمار تھے ان کے دور حکومت میں یو اے ای نے مثالی ترقی کی،مرحوم پاکستان کے حقیقی دوست اور خیر خواہ تھے۔انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہان کے دور حکومت میں یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوئے مرحوم نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بھرپور معاونت کی،کوئٹہ میں تعمیر ہونے والا شیخ خلیفہ بن زید النہان ہسپتال برائے امراض قلب بلوچستان کے عوام کے لئے مرحوم کی جانب سے عظیم تحفہ ہے، انہوں نے کہاکہ مرحوم کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے،عالم اسلام کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام یو اے ای کے عوام کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
شیخ خلیفہ بن زید النہان کا شمار عالم اسلام کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا،میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
